rss

خصوصی نمائندہ خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر بیان

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
امریکی مشن برائے پاکستان
برائے فوری اجرا
6 اپریل 2019


خصوصی نمائندہ خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر بیانرابطہ: امریکی سفارت خانہ، شعبہ عوامی امور 10/2019 (051-201-5427, 051-201-4723

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے سفیر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کی صورتحال پر پاکستانی سویلین اور فوجی قیادت سے بات چیت جاری رکھنے کے لیے 5 تا 6 اپریل اسلام آباد کا دورہ کیا۔ خصوصی نمائندے خلیل زاد نے وزیر خارجہ قریشی، خارجہ سیکرٹری جنجوعہ اور چیف آف آرمی سٹاف باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں سفیر خلیل زاد نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے لیے سفری سہولت میں معاونت پر پاکستانی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فریقین میں یہ بات زیربحث آئی کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بھی کیسے مفید ثابت ہو گا اور اس سے علاقائی اقتصادی انضمام اور ترقی کے مواقع کیسے کھل سکتے ہیں۔ امریکہ امن عمل میں معاونت کے لیے پاکستان کی جانب سے مثبت کردار جاری رکھے جانے کا خواہاں ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں