rss

عالمی عدالت جرائم کی تفتیش کی متفقہ نامنظوریوزیر خارجہ مائیک پومپئو کا بیان

English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
12 اپریل 2019


آج عالمی عدالت جرائم  (آئی سی سی) نے افغانستان میں فرائض انجام دینے والے امریکی اہلکاروں سے تفتیش کے لیے مدعی کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کر دی۔ عدالت کے مطابق ایسی تفتیش انصاف کے منافی ہے۔ امریکہ کے آئی سی سی کے دائرہ عمل میں نہ ہونے کے باوجود یہ فیصلہ قانون اور بطور ادارہ آئی سی سی کی دیانت کی جیت ہے۔

آئی سی سی کا یہ فیصلہ دفتر خارجہ کی جانب سے 15 مارچ کو امریکی اہلکاروں سے کسی بھی طرح کی تفتیش میں ملوث آئی سی سی کے اہلکاروں پر ویزا پابندیوں کے اعلان کے بعد آیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عدالت نے اپنے افعال پر نظرثانی کی۔ میں نے دسمبر میں برسلز میں واضح کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی اداروں میں اصلاحات کی خواہاں ہے تاکہ وہ اپنے بنیادی مقاصد سے وابستہ رہیں، قومی خودمختاری کا احترام کریں اور اپنی  تاثیر  و جواز قائم رکھیں۔

امریکہ اپنے اتحادیوں اور امریکی فوج و سویلین اہلکاروں کو اپنے عظیم ملک کے دفاع میں اٹھائے گئے اقدامات پر غیرمنصفانہ قانونی کارروائی کے خوف سے ہمیشہ تحفظ دلائے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں