rss

آزادی صحافت کا عالمی دن وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

Русский Русский, English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Español Español, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
3 مئی 2019


آزادی صحافت کے عالمی دن پر ہم صحافیوں کی سلامتی اور آزادی کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ توانا اور فعال جمہوریت کے لیے آزاد اور غیرجانبدار میڈیا ناگزیر ہے۔ کچھ بہتری کے باوجود دنیا بھر میں صحافیوں کو تنگ کرنے، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے حتیٰ کہ قتل کرنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور عموماً یہ سب کچھ بے دھڑک ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ آزادی صحافت کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر انتھک کام کر رہا ہے اور ہم ان لوگوں کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں صحافت کے ذریعے جمہوریت قائم رکھنے کے لیے وقف کیں حتیٰ کہ جان کی قربانی بھی دی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں