rss

رمضان 2019 پر صدارتی پیغام

العربية العربية, English English, Русский Русский, Français Français, हिन्दी हिन्दी

وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
5 مئی 2019

 
 

میں رمضان کے مقدس مہینے میں اپنا مذہبی فریضہ انجام دینے والے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے تہنیت بھیجتا ہوں۔ رمضان پیغمبر محمد پر قرآن مقدس کے نزول کی یاد دلاتا ہے۔ ہلالی چاند نظر آنے پر مسلمان خاندان اور لوگ باطنی فکر، روحانی تجدید اور عبادت کے مہینے کا آغاز کر کے اس نزول کی تعظیم کریں گے۔

رمضان کے دوران مسلمان سحر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، قرآنی اقتباسات کی تلاوت کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ سخاوت اور خیرخواہی پر مبنی نیک افعال انجام دیتے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنی روحانی زندگی میں مقصد سے متعلق تجدیدی احساس پیدا کرتے ہیں اور خدا کے کرم و رحمت کے لیے بھرپور شکرگزاری کرتے ہیں۔

اس مہینے کے دوران ہم سبھی کے پاس خود کو عطا کردہ رحمتوں پر غوروفکر اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدمی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کام کا موقع ہے۔ رمضان کے جذبے میں ہم سب مل کر ایک مزید ہم آہنگ اور بااخلاق معاشرہ تخلیق کرنے کا مقصد پا سکتے ہیں۔

میرے ساتھ میلانیا بھی امریکہ اور دنیا بھر میں رحمتوں بھرے اس مہینے کی آمد پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات بھیجتی ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں