rss

کابل میں امریکی این جی او پر حملے کی مذمت

English English


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
وزیر خارجہ پومپئو کا بیان
9 مئی 2019


امریکہ کابل میں غیرمنافعی تنظیم اور یوایس ایڈ کی عملدرآمدی شراکت دار ”کاؤنٹرپارٹ انٹرنیشنل” کے خلاف طالبان کے حملے کی سختی سے  مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی یہ تنظیم ایسے پروگرام چلاتی ہے جن سے امن کے لیے بات چیت کی حوصلہ افزائی، نوجوانوں کی شرکت میں اضافے اور خواتین کے لیے مواقع بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے افغان اور غیرملکی عملے نے افغان عوام کی خدمت اور اپنے ملک کے پرامن و جامع مستقبل کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ اس متشدد حملے میں دوسروں کی خدمات، تعلیم اور جامعیت جیسی اعلیٰ اقدار کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی ”کاؤنٹرپارٹ” جیسی تنظیمیں اعانت کرتی ہیں۔ ہم افغانستان کی بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے حملے کا جواب دیا اور جانیں بچانے کے لیے فوری کارروائی کی۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی فوری صحت یابی کے خواہش مند ہیں اور ایک مرتبہ پھر طالبان سے کہتے ہیں کہ وہ شہریوں پر دانستہ حملے روک دیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں