rss

یوایس ایڈ کے منتظم مارک گرین کی کابل میں امریکی غیرمنافعی تنظیموں پر حملے کی مذمت

English English


امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی
دفتر تعلقات عامہ
برائے فوری اجرا
9 مئی 2019


امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) افغان دارالحکومت کابل میں ایک امریکی غیرمنافعی تنظیم اور یوایس ایڈ کی عملدرآمدی شراکت دار ”کاؤنٹرپارٹ انٹرنیشنل” پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کی کڑی مذمت کرتا ہے۔ اس حملے میں کاؤنٹر پارٹ انٹرنیشنل کے دفاتر کی حفاظت پر مامور افغان سکیورٹی اہلکار اور یوایس ایڈ کی دوسری شراکت دار تنظیم ”کیئر” کے تین ملازمین ہلاک ہوئے جس کا قریبی احاطہ اس دھماکے کی زد میں آیا۔ ہم افغان سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کی ستائش کرتے ہیں جس کی بدولت مزید جانوں کا ضیاع روکنا ممکن ہوا۔

گزشتہ روز ہونے والا یہ احمقانہ حملہ افغانستان اور دنیا بھر میں کام کرنے والے عالمی امدادی کارکنوں اور ان کے مقامی شراکت داروں کو درپیش مسائل بارے واضح تنبیہ ہے۔ گزشتہ روز جن گروپوں کو نشانہ بنایا گیا وہ امداد کی فراہمی، غربت میں کمی اور تعلیم و معاشی اختیار کے لیے مواقع میں اضافے نیز افغان سماج میں شرکت بڑھانے جیسے اقدامات کے ذریعے افغانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے پروگراموں پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ ان تنظیموں کے ارکان  نے افغان مستقبل کی بہتری کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔

یوایس ایڈ اس حملے سے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہے اور ہم زخمیوں کی فوری صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔ ہم ایک مرتبہ پھر طالبان سے کہتے ہیں کہ وہ شہریوں پر حملے روک دیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں