rss

اقوام متحدہ کی 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے داعش خراسان کی نامزدگی

العربية العربية, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
15 مئی 2019
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان


امریکہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی داعش اور القاعدہ سے متعلق 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے داعش خراسان (آئی ایس آئی ایس ۔ کے) کی پابندیوں کے لیے نامزدگی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ داعش سے وابستہ تنظیم ہے جس نے بنیادی طور پر افغانستان میں دہشت گرد حملے کیے ہیں۔ قبل ازیں امریکہ نے ستمبر 2015 میں انتظامی حکم 13224 کے تحت داعش خراسان کو خصوصی طور پر نامزد کردہ عالمی دہشت گرد اور جنوری 2016 میں مہاجرت و قومیت کے قانون کی دفعہ 219 کے تحت غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ داعش خراسان اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کی جانے والی داعش سے وابستہ پہلی تنظیم ہے۔

داعش خراسان درجنوں حملوں اور سیکڑوں معصوم شہریوں کے قتل کی ذمہ دار ہے۔ اقوام متحدہ کی یہ نامزدگی تمام ارکان کو داعش خراسان پر سفری اور ہتھیاروں کی پابندی کے نفاذ، اس کے اثاثے منجمندکرنے  اور ایسے اقدامات کا پابند بناتی ہے جن سے اس گروہ کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے درکار وسائل کے حصول سے روکا جا سکے۔

داعش کو شکست دینے کی عالمگیر جنگ میں یہ ایک ضروری اقدام ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زیرتسلط علاقے کی مکمل آزادی کے باوجود داعش خراسان اور دنیا بھر میں داعش سے وابستہ دیگر تنظیمیں بدستور دہشت گردی کا نمایاں خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو انہیں درکار وسائل کے حصول سے روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں