rss

امریکہ اور سلطنت بحرین کا مشترکہ اعلامیہ

العربية العربية, English English

داخلی
وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
برائے اجرا بوقت XX
XX مئی 2019

 
 

سلطنت بحرین امریکہ کی شراکت سے 25 اور 26 جون کو منامہ میں ”امن سے خوشحالی تک” کے عنوان سے ایک معاشی ورکشاپ کی میزبانی کرے گی۔ یہ ورکشاپ حکومت، سول سوسائٹی اور کاروباری رہنماؤں کو تبادلہ خیال، حکمت عملی پر بات چیت ، ممکنہ اقتصادی سرمایہ کاری اور ایسے اقدامات کے لیے معاونت کی غرض سے اکٹھا کرنے کا اہم موقع ہے جنہیں ایک امن معاہدے کی بدولت ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

”امن سے خوشحالی تک” فلسطینی عوام اور خطے کے خوشحال  مستقبل کے لیے ایک پرعزم و قابل حصول تصور اور طریق کار کی بابت گفت و شنید میں سہولت دے گی۔ اس میں معاشی انتظام میں اضافہ، افرادی قوت کی ترقی اور نجی شعبے میں تیزتر نمو میں سہولت دینا شامل ہیں۔ عملدرآمد کی صورت میں یہ تصور زندگیوں میں بنیادی تبدیلی لانے اور خطے کو روشن تر مستقبل کی راہ پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سٹیون ٹی منوچن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ”میں ایسے تصور کی بابت اس اہم بات چیت کا منتظر ہوں جو فلسطینیوں کے لیے ایسے ولولہ خیز نئے مواقع لائے گا جن کی بدولت وہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے۔ اس ورکشاپ میں  پورے مشرق وسطیٰ سے رہنما جمع ہوں گے جو اس اہم خطے کےلوگوں کے لیے معاشی ترقی اور مواقع کو فروغ دینے کے لیے باہم گفت و شنید کریں گے۔”

بحرین کے وزیر برائے خزانہ و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ کا کہنا ہے کہ ”امن سے خوشحالی تک” ورکشاپ سے سلطنت بحرین اور امریکہ میں قریبی تزویراتی شراکت کے ساتھ ساتھ  ایسے  فروغ پاتے معاشی مواقع تخلیق کرنے کے لیے مضبوط اور مشترکہ دلچسپی کا اظہار بھی ہوتا ہے جن سے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں