rss

انڈین انتخابات

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
24 مئی 2019
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان

 
 

امریکہ نریندرا مودی اور ان کے قومی جمہوری اتحاد کو انڈیا کے قومی انتخابات میں فیصلہ کن فتح پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔ انڈیا کے انتخابات انسانی تاریخ میں سب سے بڑی جمہوری مشق اور دنیا بھر میں جمہوریتوں اور افراد کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔ ہم انڈیا کے عوام کی ستائش کرتے ہیں جو تاریخی طور پر بہت بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے اور اس بہت بڑی ذمہ داری کی غیرمعمولی انداز میں انجام دہی پر انڈیا کی حکومت کی تحسین کرتے ہیں۔

امریکہ اور انڈیا مضبوط تزویراتی شراکت دار ہیں اور یہ شراکت مشترکہ اقدار، عوامی سطح پر جامع تعلقات اور محفوظ و خوشحال خطہ ہندوالکاہل بارے عزم پر استوار ہے۔ ہم بہت سے اہم امور بشمول معیشت و توانائی کے شعبے میں تعلقات کو وسعت دینے، دفاع و سلامتی کے میدان میں تعاون بڑھانے، دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور خلا میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کے منتظر ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری مضبوط اور ترقی پاتی شراکت جاری رہے گی۔


اصل مواد دیکھیں: https://www.state.gov/indian-elections/
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں