rss

دارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور ماسٹر کارڈ کے سی ای او اجے بنگا کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی سربراہی کریں گے

Español Español, English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
24 مئی 2019

صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور ماسٹر کارڈ کے سی ای او اجے بنگا کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی سربراہی کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان

 
 

آج امریکہ اور سلطنت نیدرلینڈز کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور کاروباری رہنما و ماسٹر کارڈ کے سی ای او اجے بنگا 5 جون 2019 بروز بدھ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس (جی ای ایس) کے اختتامی اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ معاشی و کاروباری امور کی معاون وزیر منیشا سنگھ اجلاس کی نگران ہوں گی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ جی ای ایس 2019 کے مشترکہ میزبان ہیں جو کہ کاروباری ناظمین، رہنماؤں، معاونین اور سرکاری حکام کا نوواں اجتماع ہے۔

جیسا کہ مس ٹرمپ نے اعلان کیا:

”مجھے نیدرلینڈز آنے اور دوسرے برس دفتر خارجہ کے زیراہتمام کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس میں شرکت کی خوشی ہے۔ میں خواتین کے معاشی اختیار سے متعلق امور خصوصاً خواتین کی کاروباری نظامت پر بات کا ارادہ رکھتی ہوں۔ اس برس وائٹ ہاؤس کی جانب سے شروع کردہ ہمارے ڈبلیو-جی ڈی پی اقدام کا ایک بنیادی ستون یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین کو سرمایے، منڈیوں، نیٹ ورکس اور رہنمائی تک رسائی کے ذریعے کاروباری ناظمین کی حیثیت سے کامیابی پانے میں مدد دی جائے۔ میں ترقی کا سفر آگے بڑھانے کے لیے اس موثر کانفرنس کے موقع پر ملکہ میکسیما، وزیر خارجہ پومپئو، ماسٹر کارڈ کے سی ای او اجے بنگا اور دنیا بھر سے آنے والے کاروباری منتظمین سے ملنے کی منتظر ہوں۔”

جی ای ایس کاروباری نظامت کا ممتاز ترین سالانہ اجتماع ہے جس میں ابھرتے ہوئے کاروباری لوگ، سرمایہ کار اور شراکت دار حصہ لیتے ہیں۔ اس برس یہ کانفرنس 2017 میں انڈیا کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی جی ای ایس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی رفتار کو مزید تیز کرے گی۔ سابقہ  کانفرنس میں ”پہلے خواتین، سبھی کے لیے خوشحالی” کا موضوع نمایاں تھا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 1000 سے زیادہ کاروباری منتظمین کو 300 سے زیادہ سرمایہ کاروں کو اپنے نئے کاروبار سے روشناس کرانے کے بے پایاں مواقع میسر آئیں گے۔ ان سرمایہ کاروں کے زیرانتظام  مجموعی طور پر کئی ٹریلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں