rss

معان وزیر خارجہ برائے سیاسی عسکری امور آر کلارک کوپر کا سنگاپور، انڈیا اور سری لنکا کا دورہ میڈیا بیان

हिन्दी हिन्दी, English English


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
29 مئی 2019


معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی عسکری امور آر کلارک کوپر 29 مئی تا 7 جون 2019 سنگاپور، انڈیا اور سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

معاون وزیر سنگاپور میں نائب وزیر برائے تحدید اسلحہ و عالمی سلامتی اینڈریا ایل تھامپسن کے ساتھ قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک ایم شیناہن کی قیادت میں شنگریلا ڈائیلاگ کے لیے اعلیٰ سطحی امریکی حکام کے وفد میں شامل ہوں گے۔ شنگریلا ڈائیلاگ خطہ ہندوالکاہل میں دفاع و سلامتی کی حکمت عملی سے متعلق ماہرین کے مابین تبادلہ خیال کا فورم ہے۔ معاون وزیر کوپر دنیا بھر سے آنے والے اعلیٰ سطحی سویلین اور فوجی حکام سے بھی ملیں گے۔ اس دوران علاقائی سلامتی میں امریکی شراکتیں، سمندری سلامتی اور دفاعی تجارت سے متعلق ایسی کوششیں زیربحث آئیں گی جن سے خطہ ہندوالکاہل کو آزاد، کھلا اور جامع بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

معاون وزیر کوپر انڈیا میں دفاعی تعاون اور قیام امن پر بات چیت کریں گے۔ یہ تیزی سے ترقی پاتی امریکہ انڈیا شراکت کے دو اہم شعبے ہیں جس کا تصور امریکی انتظامیہ کی خطہ ہندوالکاہل سے متعلق حکمت عملی میں موجود ہے۔ امریکہ اور انڈیا میں دوطرفہ دفاعی تجارت 2008 میں صفر شروع ہو کر آج 15 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس بات چیت میں بڑے دفاعی شراکت دار کی حیثیت سے انڈیا کے کردار کی معاونت، سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے اور امریکی صنعت کے لیے مواقع کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز  ہو گی۔

معاون وزیر کوپر سری لنکا میں سرکاری حکام اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے ملیں گے۔ ان ملاقاتوں میں سلامتی، قیام امن، بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود کی صفائی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر سیاسی عسکری امور کے دفتر اور دفتر برائے کانگریسی و عوامی امور سے رابطہ کیجیے اور ٹویٹر پر @StateDeptPM کوفالو کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں