rss

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا افغانستان، بیلجیم، جرمنی، پاکستان، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ میڈیا بیان

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
یکم جون 2019


افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد 31 مئی تا 16 جون افغانستان، بیلجیم، جرمنی، پاکستان، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے لیے  امن عمل میں سہولت دینے کی مجموعی کوشش کا حصہ ہے۔

خصوصی نمائندے خلیل زاد کابل میں افغان حکومت اور دیگر افغانوں سے مشاورت کریں گے جن میں سول سوسائٹی کے نمائندے اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہ بھی شامل ہیں۔ اس کا مقصد ایسی بین افغان بات چیت کے لیے تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے نتیجے میں حتمی امن سمجھوتہ ممکن ہو سکے۔خلیل زاد  برسلز، برلن، اسلام آباد اور دبئی میں افغان امن عمل اور پائیدار امن سمجھوتہ یقینی بنانے کے لیے عالمی معاونت کے حصول کی غرض سے کام کریں گے۔ خصوصی نمائندے دوحہ میں امن عمل آگے بڑھانے کے لیے طالبان سے بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین معلومات کے لیے براہ مہربانی ٹویٹر پر @US4AfghanPeace کو فالو کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں