rss

وزیر خارجہ پومپئو کی جرمن چانسلر اینگیلا میرکل سے ملاقات

English English, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
یکم جون 2019


ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے گزشتہ روز جرمن چانسلر اینگیلا میرکل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوکرائن کی حمایت اور روسی جارحیت کے مقابلے سمیت اہم مشترکہ ترجیحات زیربحث آئیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امریکی مفادات کے خلاف ایرانی حکومت کی جانب سے  بڑھتے ہوئے خطرات نیز ایرانی میزائل سرگرمیوں اور علاقائی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر بات کی۔ اس موقع پر ایسا سیاسی تصفیہ ممکن بنانے کی کوششوں سے متعلق دودنوں ممالک کے مشترکہ مفادات بھی زیربحث آئے جس کے نتیجے میں افغانستان میں جنگ ختم کرنے میں مدد ملے گی اور گزشتہ 18 برس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو بھی برقرار رکھا جا سکے گا۔ جرمنی اور امریکہ دونوں امن عمل آگے بڑھانے کے لیے اہم قدم کے طور پر ایک حقیقی بین افغان مکالمے اور مذاکرات کو کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں