rss

اروباری نظامت کی عالمی کانفرنس سے خطاب اور امریکہ ڈچ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ پومپئو کا دورہ نیدرلینڈز

Русский Русский, English English, Français Français, Português Português, Español Español, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
3 جون 2019
کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس سے خطاب اور امریکہ ڈچ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ پومپئو کا دورہ نیدرلینڈز
حقائق نامہ

 
 

”آزاد کاروباری نظام ہی ایسا واحد نظام ہے جس میں سونے کے کمرے سے شروع ہونے والا کاروبار اربوں ڈالر کی صنعت کو تہ و بالا کر سکتا ہے اور جہاں دلیرانہ فیصلے کرنے والے اگر کڑی محنت کریں اور ان کے پاس اچھا کاروباری تصور ہو تو وہ دوسروں سے آگے نکل سکتے ہیں۔” ۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو، 18 مارچ 2019

وزیر پومپئو 3 جون کو نیدرلینڈز جائیں گے جہاں وہ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کے ساتھ کاروباری نظامت کی نوویں عالمی  کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اپنے خطاب میں واضح کریں گے کہ آزاد معاشروں میں ایجاد و اختراع کیونکر فروغ پاتی ہے۔ وہ ڈچ وزیر خارجہ سٹیف  بلوک سے بھی ملیں گے اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کاروباری نظامت کی عالمگیر کانفرنس: مستقبل پر دسترس

  • امریکہ اور نیدرلینڈز 3 تا 5 جون ہیگ میں کاروباری نظامت کی نوویں عالمی  کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ اس ممتاز سالانہ اجتماع میں دنیا بھر سے کاروباری لوگ، سرمایہ کار اور ان کے معاونین شریک ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 2010 سے اب تک اس کانفرنس (جی ای ایس) میں 20000 ابھرتے ہوئے کاروباری رہنما شریک ہو چکے ہیں۔
  • 2019 میں ہونے والی اس ‘جی ای ایس’ کا موضوع ”مستقبل ابھی” ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کیسے اختراعی سوچ کے مالک کاروباری منتظمین  مستقبل کی معاشی خوشحالی کی راہیں تخلیق کرتے ہوئے آج کی دنیا کے مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔
  • اس کانفرنس میں 120 سے زیادہ ممالک سے زراعت/خوراک، ربط سازی، توانائی، صحت اور پانی جیسے پانچ اہم شعبہ جات سے متعلق دنیا کے بہترین اختراعی کاروباری منتظمین، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور مربوط اختراعی نظام کے شراکت دار حصہ لیں گے۔ کانفرس کے شرکا سرمایے تک رسائی، نوکریوں کی تخلیق اور خواتین کے کاروباری اختیار پر بھی گفت و شنید کریں گے۔
  • دفتر خارجہ امریکہ کو براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ایسی منزل کے طور پر سامنے لا کرامریکی کاروباری ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے جو 7 ملین سے زیادہ امریکی نوکریوں کی معاون ہے اور سالانہ امریکی اشیا کی برآمدات کے 25 فیصد کا احاطہ کرتی ہے۔

امریکہ ڈچ قریبی تعلقات

  • نیدرلینڈز ایسا ملک ہے  جس کے ساتھ امریکی برآمدات (قریباً 24 بلین) کی مقدار درآمدات سے زیادہ ہے۔ نیدرلینڈز امریکہ میں سب سے بڑے سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے جو 800000 سے زیادہ نوکریوں میں معاونت کرتا ہے۔ امریکہ نیدرلینڈز میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
  • جولائی 2018 میں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مارک روٹ امریکہ میں  نیدرلینڈز کی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کام کرنے پر متفق ہوئے تھے جس کا ہدف آنے والے برسوں میں امریکہ میں دس لاکھ نوکریاں پیدا کرنا ہے۔
  • دس لاکھ ڈچ کارکنوں کا قریباً ایک چوتھائی  2700 سے زیادہ امریکی کمپنیوں میں براہ راست ملازم ہیں۔ امریکی کمپنیوں کی یہ تعداد نیدرلینڈز میں تمام غیرملکی کمپنیوں کا قریباً ایک چوتھائی ہے۔
  • دونوں ممالک داعش کو شکست دینے کے لیے بنائے گئے عالمگیر اتحاد میں اکٹھے کام کرتے ہیں۔ اس اتحاد کے ارکان کی تعداد اب 80 ہو چکی ہے۔
  • نیدرلینڈز نیٹو اتحاد کا بانی رکن اور ہماری مجموعی سلامتی کا ایک مضبوط معاون ہے۔ لیتھوانیا میں نیٹو کی اضافہ شدہ ‘فارورڈ پریزنس’ میں نیدرلینڈز کی افواج بھی شامل ہیں اور وہ افغانستان میں نیٹو کے ‘ریزولوٹ سپورٹ مشن’ میں بھی شریک ہیں ۔
  • امریکہ اور نیدرلینڈز کیمیائی اسلحے کے خاتمے سے متعلق امور پر مل کر کام کرتے ہیں اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف عالمگیر اصول کے اطلاق پر ثابت قدمی سے قائم ہیں۔

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں