, हिन्दी امریکہ کا محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
واشنگٹن، ڈی سی
3 جون 2019
میں تمام مسلمانوں کو امریکہ کے محکمہ خارجہ کی طرف سے ایک بابرکت عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس تہوار سے رمضان المبارک کا اختتام ہو رہا ہے اور دنیا کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی مسلمان کمیونٹیوں کے لیے یہ خوشی کا وقت ہے۔ یہ ایک مہینے پر پھیلے روزوں، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کھانے کھانے، خیراتی مقاصد کے لیے عطیات دینے اور ذاتی اصلاح پر توجہ مرکوز کرنے کا نقطہ عروج ہے۔
ایسے وقت جب آپ عید کی نماز پڑھنے جار رہے ہیں، تحائف کا تبادلہ کر رہے ہیں، اور اِس پُرمسرت موقع پر ایک دوسرے کے گھروں میں ملنے جارہے ہیں، ہم آپ کے لیے اپنی بہترین تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ عید مبارک
