rss

خواتین کے معاشی اختیار میں اضافے کے لیے یوایس ایڈ کی نائب منتظم گلک کی جانب سے اضافی 15 لاکھ ڈالر کا اعلان

Português Português, English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Español Español


امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی
دفتر تعلقات عامہ
برائے فوری اجرا
5 جون 2019


آج ہیگ میں کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2019 میں امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) کی نائب منتظم گلک نے ‘عالمی سطح پر خواتین کی ترقی اور خوشحالی (ڈبلیو-جی ڈی پی) کے اقدام’ کے تحت ‘ویمن کنیکٹ چیلنج’ پروگرام کے لیے 1.5 ملین ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کیا۔ یوایس ایڈ کے زیرقیادت اس پروگرام کے ذریعے ڈیجیٹل میدان میں صنفی تقسیم پاٹنے کی جستجو کی جاتی ہے تاکہ خواتین عالمی معاشیات  میں اپنا کردار پوری طرح ادا کر سکیں۔

یہ چیلنج عالمگیر سطح پر ایسے حل تلاش کرتا ہے جن سے خواتین اور لڑکیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی اور اس کے استعمال کے قابل بنایا جائے تاکہ ‘ڈبلیو۔جی ڈی پی’ کے تین بنیادی ستون مضبوطی پائیں جن میں (1) افرادی قوت میں خواتین کی تعداد میں اضافہ، (2) کاروباری شعبے میں خواتین کی کامیابی اور (3) قانونی، انضباطی و سماجی رکاوٹیں دور کر کے خواتین کو معاشی اعتبار سے اہل بنانا شامل ہیں۔ اس ضمن میں 5 جون سے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ درخواستیں 26 جولائی تک وصول کی جائیں گی۔ یوایس ایڈ 2019 کے اواخر میں فاتحین کے ناموں کا اعلان کرے گا۔

‘ڈبلیو۔جی ڈی پی’ ویمن کنیکٹ چیلنج دنیا بھر میں خواتین کے معاشی اختیار کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے تمام اداروں کی کوشش کا حصہ ہے۔ ‘ڈبلیو۔جی ڈی پی ‘ کا ہدف 2025 تک ترقی پذیر دنیا میں 50 ملین خواتین کو معاشی اعتبار سے بااختیار بنانا ہے۔

صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور یوایس ایڈ کے منتظم مارک گرین نے 2018 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ‘ڈبلیو۔جی ڈی پی’ ویمن کنیکٹ چیلنج شروع کیا تھا۔ اس کے بعد یوایس ایڈ اب تک ایسے اداروں کو 9 عطیات دے چکا ہے جو ٹیکنالوجی تک خواتین کی رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور 12 ممالک میں قریباً دس لاکھ خواتین میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید معلومات کے لیے womenconnectchallenge.org کا وزٹ کیجیے۔

یو ایس ایڈ اور اس کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی www.usaid.gov کا وزٹ کیجیے۔

رابطہ دفتر برائے میڈیا: یوایس ایڈ پریس آفس

ٹیلی فون: +1.202.712.4320

ای میل: [email protected]


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں