rss

خواتین، امن اور سلامتی سے متعلق امریکی حکمت عملی کا اجرا

हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية, Français Français, Русский Русский, Português Português, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
11 جون 2019
وزیر خارجہ پومپئو کا بیان


جنگ روکنے اور تنازعات کے حل، تحفظ کی فراہمی، امن عمل اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں دنیا بھر کی خواتین کا بنیادی کردار ہے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک امریکہ خواتین کو ایسے کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانے اور جنگ و آفات سے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کے حل کے ذریعے عالمگیر امن اور سلامتی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرتا چلا آیا ہے۔ آج امریکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے خواتین، امن اور سلامتی سے متعلق امریکی حکمت عملی کے اجرا کے ساتھ ان امور پر اپنے قائدانہ کردار کی ازسرنو توثیق کرتا ہے۔

یہ حکمت عملی دفتر خارجہ کو پائیدار اور مستقل امن کے فروغ کی کوششوں میں خواتین اور لڑکیوں کی بامعنی شرکت اور تحفظ نیز خواتین، امن اور سلامتی کے فروغ میں امریکی شراکت داروں کی صلاحیت میں اضافہ یقینی بنانے کی ہدایت دیتی ہے۔ ہمیں محکمہ دفاع، محکمہ داخلی سلامتی اور امریکہ ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) کے اشتراک سے یہ کام کرنے پر فخر ہے۔ دفتر خارجہ اس حکمت عملی پر عملدرآمد کے ذریعے امریکی سفارت کاری کے منفرد کردار کو منظم کرے گا۔

امریکہ جانتا ہے کہ جن معاشروں میں خواتین  کو معاشی و سیاسی اعتبار سے بااختیار بنایا جاتا ہے وہ دوسروں سے زیادہ مستحکم اور پرامن ہوتے ہیں۔ یہ حکمت عملی تمام حکومتی اداروں کی مشترکہ کاوش ہے جو حال ہی میں اعلان کردہ ‘خواتین کی عالمگیر ترقی اور خوشحالی کے اقدام’ کی تکمیل کرتی ہے۔ یہ دونوں کوششیں شہری اور معاشی زندگی میں خواتین کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی اہمیت بارے صدر ٹرمپ کی تاکید کو واضح کرتی ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے سے مزید پرامن اور خوشحالی معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں