rss

ایران کی جانب سے غلط اطلاعات پھیلائے جانے پر وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

English English, العربية العربية, Français Français, Русский Русский, Español Español, Português Português, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
22 جون 2019
ایران کی جانب سے غلط اطلاعات پھیلائے جانے پر وزیر خارجہ پومپئو کا بیان


 

”ایرانی رہنما جانتے ہیں کہ سچائی ایک خطرناک شے ہے۔ ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔

پہلی بات یہ کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے اومان کے ذریعے کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ ہم اپنا موقف بالکل واضح کر چکے ہیں۔ ہم درست وقت پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ ایرانی حکومت نے جاپانی وزیراعظم ایبے کی جانب سے حالیہ تاریخی سفارت کاری مسترد کی، خلیج اومان میں ایک جاپانی تیل بردار جہاز پر حملہ کیا اور عالمی فضائی حدود میں ایک امریکی طیارے کو مار گرایا۔

جب ایرانی حکومت تشدد کی راہ ترک کرنے اور ہماری سفارت کاری کا جواب سفارت کاری سے دینے کا فیصلہ کرے گی تو اسے علم ہے کہ ہم سے کیسے رابطہ کرنا ہے۔ اس وقت تک ہماری جانب سے ایرانی حکومت کو سفارتی طور پر تنہا کرنے اور اس پر معاشی دباؤ ڈالنے کی مہم میں شدت آتی جائے گی۔

دوسری بات یہ کہ امریکہ نے اچھی طرح واضح کر دیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے بغیرپائلٹ جہاز کو عالمی فضائی حدود میں گرایا ہے۔  ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے ہاتھ سے بنے نقشے کے ذریعے اس حقیقت کو متنازع بنایا ہے اور اسے معتبر نہیں کہا جا سکتا۔ حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب ایران نے بغیرپائلٹ امریکی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

تیسری بات یہ کہ امریکہ عرق میں بلاد ہوائی اڈے سے اپنے اہلکاروں  کو واپس نہیں بلا رہا۔ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں  کی مدد کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہے۔

امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا حامی ہے۔ ہم نے ایران کے لاپرواہانہ حملوں کے ردعمل میں جو فیصلے لیے ہیں ان کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول اور ایسے ہتھیاروں کے ترسیلی نظام تک رسائی سے باز رکھنا اور ریاستی سطح پر دہشت گردی کے سب سے بڑے معاون کو دنیا بھر میں امریکیوں اور امریکیوں کے مفادات کے لیے خطرہ بننے سے روکنا ہے۔ ایرانی رہنما جانتے ہیں کہ یہی سچ  ہے اور اسی لیے انہوں نے لڑائی اور غلط معلومات کا سہارا لیا ہے۔ ہم ریکارڈ کی درستگی کا عمل جاری رکھیں گے۔”


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں