rss

ایرانی رہنمائے اعلیٰ کے دفتر پر پابندیوں کے نفاذ کا انتظامی حکم

Français Français, English English, العربية العربية, Português Português, Русский Русский, Español Español, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
24 جون 2019
ایرانی رہنمائے اعلیٰ کے دفتر پر پابندیوں کے نفاذ کا انتظامی حکم
وزیر خارجہ پومپئو کا بیان


 

آج وائٹ ہاؤس نے ایرانی رہنمائے اعلیٰ کے دفتر پر پابندیوں اور ان سے متعلقہ مزید پابندیوں کے اختیار کی بابت ایک انتظامی حکم جاری کیا۔ یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی حکومت کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم کا حصہ ہے جو کہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کے خلاف 40 سال سے دہشت اور جارحیت میں ملوث ہے۔ حال ہی میں اس نے امریکہ کے ایک بغیرپائلٹ طیارے کو نشانہ بنایا اور عالمگیر جہاز رانی پر حملے کیے۔

ایرانی رہنمائے اعلیٰ کے دفتر نے ملکی عوام کی قیمت پر خود کو امیر کیا ہے۔ یہ جبر اور بدعنوانی کے ایک وسیع سلسلے کی سربراہی کرتا ہے جس نے ایرانی عوام سے ان کی آزادی اور  وہ مواقع چھین لیے ہیں جن کے وہ حقدار ہیں۔ آج  کی کارروائی ایرانی قیادت کو دہشت پھیلانے اور ایرانی عوام پر جبر کے لیے درکار مالیاتی وسائل کے حصول سے روکتی ہے۔

ایران کے لیے آگے بڑھنے کی واحد راہ یہی ہے کہ وہ ایک جامع معاہدے پر بات چیت کرے جس کے ذریعے اس کے تمام تر تخریبی طرزہائے عمل کا خاتمہ ممکن ہو۔ ایسا ہونے تک ایران کو سفارتی طور پر تنہا کرنے اور اس پر زیادہ سے زیادہ معاشی دباؤ ڈالنے کی ہماری مہم جاری رہے گی۔ جب ایرانی حکومت نے تشدد کی راہ ترک کرنے اور ہماری سفارت کاری کا جواب سفارت کاری سے دینے کا فیصلہ کر لیا تو اسے علم ہے کہ ہم سے کیسے رابطہ کرنا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں