rss

وزیر خارجہ پومپئو کی جانب سے مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے دوسرے وزارتی اجلاس کا انعقاد

Français Français, English English, العربية العربية, Português Português, Español Español, Русский Русский, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
25 جون 2019

امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے 16 تا 18 جولائی دفتر خارجہ واشنگٹن ڈی سی میں دوسرے وزارتی اجلاس کا انعقاد کریں گے۔ تمام لوگوں کے لیے مذہبی آزدی کا فروغ 21ویں صدی کے اہم مسائل میں شامل ہے اور یہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ اس اجلاس میں سول سوسائٹی کے اداروں، مذہبی رہنماؤں    اور اعلیٰ سطحی حکام کی بے مثل تعداد شریک ہو گی جن کا مقصد مسائل کو بہتر طور سے سمجھنا اور عدم رواداری، امتیاز اور بدسلوکی کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔ یہ وزارتی اجلاس دنیا بھر میں مذہبی بنیاد پر مظالم کا سامنا کرنے والوں کو اپنی ہمت اور برداشت کی داستانیں سنانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

اجلاس سے قبل 15 جولائی کو عالمگیر مذہبی آزادی سے متعلق خصوصی سفیر سیم براؤن بیک مذہبی بنیاد پر مظالم کا سامنا کرنے والوں کو ہولو کاسٹ کی یاد میں قائم امریکی عجائب گھر  کا نجی دورہ کرائیں گے۔ بعد ازاں سفیر برآؤن بیک خطاب کریں گے اور عجائب گھر  کے یادگاری ہال میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

16 جولائی کو اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیدار، سول سوسائٹی کے ادارے اور مذہبی رہنما مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کریں گے۔ 

17 جولائی کو سیرحاصل مباحثے  اور موضوعاتی ماہرین، سول سوسائٹی کے کرداروں، مذہبی رہنماؤں، ماہرین علم اور مہارتوں کے حامل سرکاری عہدیداروں کے ساتھ خصوصی اجلاس ہوں گے۔ مزید برآں دفتر خارجہ ایسے افراد کو مذہبی آزادی سے متعلق پہلا عالمی ایوارڈ بھی دے گا جو سبھی کے لیے مذہبی آزادی کے فروغ کی خاطر بے لوث کوششیں کر رہے ہیں۔

18 جولائی کو اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیدار اور عالمی اداروں کے نمائندے شراکتی طریقہ ہائے کار ترتیب دیں گے اور مذہبی آزادی  کے فروغ کے لیے نئے عہد کیے جائیں گے۔ اس شام شرکا اور مدعو مہمان افریقی امریکی تاریخ و ثقافت کے قومی عجائب گھر میں جمع ہوں گے اور عالمگیر مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بات کریں گے۔

میڈیا سے متعلق معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected]  پر ای میل بھیجیں اور اجلاس سے متعلق معلومات کے لیے www.state.gov/religiousfreedom پر جائیں۔ ٹویٹر پر بات چیت کے ساتھ @IRF_Ambassador کو فالو کریں اور ہیش ٹیگ #IRFMinisterial استعمال کریں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں