rss

وزیر خارجہ پومپئو کی انڈین وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 جون 2019

 

ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطاب

ق: وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے آج نئی دہلی میں انڈیا کے وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو حالیہ انتخابی فتح پر مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک میں مضبوط تزویراتی شراکت کو مزید ترقی دینے کے لیے امریکی عزم واضح کیا۔ وزیر خارجہ پومپئو اور وزیراعظم مودی میں متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا جن میں معیشت اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے، دفاع و سلامتی کے میدان میں تعاون بڑھانے سمیت آزاد اور کھلے خطہ ہندوالکاہل میں امریکہ انڈیا مشترکہ مفادات زیربحث آئے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں