rss

امریکہ کا ایران سے ہر طرح کی یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ

العربية العربية, English English, Français Français, Русский Русский, Español Español, Português Português, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
یکم جولائی 2019
امریکہ کا ایران سے ہر طرح کی یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ
وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

 

ایرانی حکومت نے اپنے جوہری عزائم کو ترقی دینے کے لیے نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ دنیا میں ریاستی سطح پر دہشت گردی کا سب سے بڑا معاون عالمی برادی سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرنے کی غرض سے اپنے جوہری پروگرام سے کام لے رہا ہے۔

کسی بھی جوہری معاہدے کے تحت ایرانی حکومت کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 سے اب تک چھ قراردادیں منظور کی ہیں جن میں ایرانی حکومت سے ہر طرح کی افزودگی اور ری پراسیسنگ روکنے کو کہا گیا ہے۔ یہ تب بھی درست ضابطہ تھا اور آج بھی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ عالمی برادری سے کہتی ہے کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام کے لیے عدم افزودگی کے حوالے سے عدم پھیلاؤ کے دیرینہ ضابطے کو بحال کرے۔ ایران مقامی سطح پر افزودگی کے بغیر باآسانی پرامن جوہری توانائی پیدا کر سکتا ہے۔

جوہری ہتھیاروں سے مسلح ایرانی حکومت خطے اور دنیا کے لیے کہیں بڑا خطرہ ثابت ہو گی۔ امریکہ عالمی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرنے کے لیے ایرانی حکومت کے ساتھ ایک نئے اور جامع معاہدے پر بات چیت کے لیے پرعزم ہے۔ جب تک ایران سفارت کاری کو مسترد کرنے اور اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا اس وقت تک اس کے خلاف معاشی دباؤ اور سفارتی تنہائی میں بھی شدت آتی رہے گی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں