rss

ایرانی حکومت کی جانب سے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ

Русский Русский, English English, العربية العربية, Français Français, Español Español, Português Português, हिन्दी हिन्दी

وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
ایرانی حکومت کی جانب سے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ
وائٹ ہاؤس کی سیکرٹری اطلاعات کا بیان

 

ایرانی حکومت نے آج یورینیم کی افزودگی میں اضافے کا قدم اٹھایا ہے۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں اسے کسی بھی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینا غلطی تھی۔ اس بات میں بہت کم شبہ ہے کہ معاہدے کی موجودگی سے پہلے بھی ایران کی اس کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ہمیں ایران کے لیے عدم افزودگی کے حوالے سے عدم پھیلاؤ کے دیرینہ ضابطے کو بحال کرنا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کو کبھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رہے گا یہاں تک کہ اس کے رہنما اپنا طرزعمل تبدیل نہ کر لیں۔ ایرانی حکومت کو اپنے جوہری عزائم اور ضرررساں طرزعمل کا خاتمہ کرنا ہو گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں