rss

کابل میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
یکم جولائی 2019
کابل میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت
وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا بیان

 

امریکہ آج افغانستان میں ہونے والے خوفناک حملے کی کڑی مذمت کرتا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ حملےمیں زخمی ہونے والوں  میں قریباً 50 بچے بھی شامل ہیں۔ ہم اپنے عزیزوں کو کھو دینے والوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ ہم اس حملے کے موقع پر افغان سکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کو سراہتے ہیں جس کے نتیجے میں مزید جانوں کا ضیاع روکنا ممکن ہوا۔

ہم طالبان سے کہتے ہیں کہ وہ شہریوں پر حملے بند کر دیں۔ افغان امن کے خواہش مند ہیں اور ان کے خلاف ایسے بے معنی حملے  بند ہونا چاہئیں ۔ آج تشدد کی یہ اندھا دھند کارروائی خاص طور پر وحشیانہ تھی جس میں سکول کے بچے بھی زخمی ہوئے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امن عمل میں کیا داؤ پر لگا ہے اور ہم کیوں ان افغانوں کی مدد کا عہد کیے ہوئے ہیں جو اپنے ملک کے لیے پرامن مستقبل چاہتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں