rss

نائب وزیر خارجہ سلوین کی روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو کے ساتھ سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت

English English, العربية العربية, Русский Русский, Français Français, Português Português, Español Español, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
17 جولائی 2019
نائب وزیر خارجہ سلوین کی روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو کے ساتھ سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت

 

نائب وزیر خارجہ جان جے سلوین نے آج اسلحے پر کنٹرول اور عالمی سلامتی سے متعلق امور کی نائب وزیر اینڈریا تھامپسن کے ساتھ سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ روس سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ میں اعلیٰ حکام پر مشتمل امریکی وفد کی قیادت کی۔ ان حکام کا تعلق قومی سلامتی کونسل، محکمہ دفاع اور محکمہ توانائی سے تھا۔ روسی وفد کی قیادت روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے کی۔

سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ امریکہ کی روسی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد 14 مئی کو روسی شہر سوچی میں وزیر خارجہ پومپئو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاورو کے درمیان  ہوئی بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔

حالیہ ملاقات میں دونوں وفود نے سلامتی سے متعلق متعدد امور پر اختلافات اور غلط فہمی میں کمی لانے کے لیے متعلقہ قومی تزویراتی پالیسیوں پر بات چیت کی۔ امریکی وفد نے قومی سلامتی کی حکمت عملی، قومی دفاعی حکمت عملی، جوہری کیفیت کے جائزے، میزائل دفاعی نظام کے جائزے، سلامتی سے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل اور روس و چین کے ساتھ جوہری اسلحے پر کنٹرول کے معاملے میں نئی سمت سے متعلق صدر کے تصور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر امریکی وفد نے یہ بات واضح کی کہ اسلحے پر موثر کنٹرول کے لیے معاہدے پر مکمل اور قابل تصدیق طور سے عملدرآمد ضروری ہے۔ امریکہ وفد نے روس کی جانب سے غیرتزویراتی جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور تنصیب نیز معاہدے کے تحت موجودہ ذمہ داریوں سے متعلق شفافیت کے حوالے سے اپنے خدشات بھی واضح کیے۔

نائب وزیر سلوین اور نائب وزیر تھامپسن 18 جولائی کو بیلجیم کے دارالحکومت برسلز جائیں گے جہاں وہ نیٹو ہیڈکوارٹر میں اتحادیوں کو بریفنگ دیں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں