rss

بھروسہ کیا ہے؟

Русский Русский, English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Español Español

دنیا کے ممالک کو اس بات پر بھروسہ کرنے کا اہل ہونے کی ضرورت ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیاں اُن کی قومی سلامتی، رازداری، ملکِ دانش، یا انسانی حقوق کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ بھروسہ ایسی جگہ پیدا نہیں ہو سکتا جہاں کمپنیاں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) جیسی ایسی آمرانہ حکومت کے زیراثر ہوں جہاں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کا فقدان ہو اور ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکا نہ جا سکے۔

بھروسے کا مطلب یہ ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیاں کسی آمرانہ حکومت کے زیر اثر نہ ہوں اور حکومت کی پہنچ کو کامیابی سے چیلنج کرنے کے لیے عدالتی راستہ موجود ہو۔ اس کے برعکس، دیگر کمپنیوں سمیت ہوا وے اور زیڈ ٹی ای کو حال ہی میں چین کے جاسوسی کے اداروں اور سکیورٹی کے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

بھروسے کا مطلب یہ ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیوں کی فنانسنگ کھلے بندوں اور شفاف انداز سے کی جاتی ہو اور اس دوران خرید، سرمایہ کاری اور ٹھیکے لینے اور دینے کے کاموں میں معمول کے اور بہترین طریقہائے کاروں کو استعمال میں لایا جاتا ہو۔ اس کے برعکس، ہوا وے کو اعانتی رقومات، حکومتی پشت پناہی سے دیئے جانے والے اربوں کے قرضوں، اور چین کے اندر کام کرنے والوں کو محفوظ فروختوں کی سہولتیں ایک ایسے وقت میں حاصل ہیں جب وہ عالمی بدعنوانی کے مقدمات میں الجھی ہوئی ہے۔

بھروسے کا مطلب یہ ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیوں کی مالکیت، شراکت داری، اور اِن کمپنیوں کو چلانے والےڈھانچے شفاف ہوں۔ اس کے برعکس، ہوا وے اپنے کارپوریٹ ڈھانچے کی معلومات ظاہر کرنے یا چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ اپنے روابط کی وضاحت کرنے سے انکار کرتی ہے۔

بھروسے کا مطلب یہ ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیاں جدت طرازی کا پاس، ملک دانش کے حقوق کا احترام، اور کمپنی کو چلانے کے اخلاقی رویے کی مثال پیش کرتی ہوں۔ اس کے برعکس، ہوا وے کی ملک دانش کی چوری کی ایک طویل اور دستاویزی شکل میں اچھی طرح محفوظ کی گئی اپنی ایک تاریخ ہے۔

بھروسے کا مطلب یہ ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیاں مصنوعات اور خدمات کی اعلٰی اور ٹھوس سپلائی کو فروغ دینے کے لیے اس صنعت کی نیٹ ورک کی سکیورٹی کے بہتریں طریقوں کا پاس کریں۔ اس کے برعکس، لاتعداد ٹکنیکل رپورٹوں میں ہوا وے کے  ناقص سوفٹ ویئروں اور سکیورٹی کے ناقص طریقوں کے حوالے دیئے گئے ہیں۔   

بھروسے کا مطلب یہ ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیاں قانون نہ توڑیں۔ اس کے برعکس، ہوا وے عوامی جمہوریہ چین کی ایما پر جاسوسی میں ملوث ہے، یہ مغربی مسابقت کاروں کی ملک دانش چرا چکی ہے اور اس پر دنیا بھر میں بدعنوان طریقے اختیار کرنے کے الزامات ہیں۔ اس طرح کی کمپنی پر کس طرح بھروسہ کیا جا سکتا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں