rss

ایرانی قدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت پر محکمہ دفاع کا بیان

العربية العربية, English English, Русский Русский, Français Français, Español Español, Português Português, हिन्दी हिन्दी

امریکی محکمہ دفاع
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
2 جنوری 2020

صدر کی ہدایت پر امریکی فوج نے قاسم سلیمانی کو ہلاک کر کے بیرون ملک امریکہ کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے۔ قاسم سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس  کا سربراہ تھا جو کہ امریکہ کی جانب سے نامزد غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔

جنرل سلیمانی سرگرمی سے عراق اور پورے خطے میں امریکی سفارت کاروں اور فوجی اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ جنرل سلیمانی اور اس کی قدس فورس سینکڑوں امریکی اور اتحادی فوجیوں کی اموات اور مزید ہزاروں کو زخمی کرنے کے ذمہ دار تھے۔ اس نے گزشتہ کئی ماہ سے عراق میں اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملے کروائے تھے، جن میں 27 دسمبر کو ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔ ان حملوں میں مزید امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ جنرل سلیمانی نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملوں کی منظوری بھی دی جو اس ہفتے ہوئے۔

اس کارروائی کا مقصد مستقبل میں ایرنی حملوں کے منصوبوں کو روکنا تھا۔ امریکہ دنیا بھر میں ہر جگہ اپنے لوگوں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر طرح کے ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں