امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
9 جنوری 2020
جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز 13 تا 22 جنوری سری لنکا، انڈیا اور پاکستان کا دورہ کریں گی۔
13 اور 14 جنوری کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں وہ اعلیٰ سطحی سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گی۔ اس دوران بہت سے دوطرفہ و علاقائی امور بشمول خوشحالی، جمہوریت، انصاف اور انسانی حقوق کے فروغ کی خاطر آزاد اور کھلے خطہ ہندوالکاہل کے حوالے سے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔
نائب معاون وزیر اول ایلس ویلز بعدازاں 15 تا 18 جنوری انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی جائیں گی جہاں انہوں نے رائے سینا ہل ڈائیلاگ میں شرکت کرنا ہے۔ اس دوران وہ اعلیٰ سطحی سرکاری حکام سے بھی ملیں گی۔ اس موقع پر امریکہ انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ 2019 کی کامیابی کے بعد امریکہ انڈیا عالمگیر تزویراتی شراکت کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ اس دوران کاروباری طبقے اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
آخر میں نائب معاون وزیر اول ایلس ویلز 19 تا 22 جنوری پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔ اس موقع پر وہ اعلیٰ سطحی سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملیں گی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اہمیت کے حامل دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔
تازہ ترین معلومات کے لیے براہ مہربانی ٹویٹر پر @State_SCA کو فالو کیجیے۔ ذرائع ابلاع سے متعلقہ معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر رابطہ کیجیے۔
