امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ہدایات برائے ذرائع ابلاغ
9 جنوری 2020
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو سوموار 13 جنوری 2020 کو سہ پہر 4 بج کر 15 منٹ پر سان فرانسسکو کیلی فورنیا کے کامن ویلتھ کلب میں سلیکون ویلی لیڈرشپ گروپ سے خطاب کریں گے۔
وزیر پومپیو کا خطاب www.state.gov پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کو نشرواشاعت کی اجازت ہے۔ ذرائع ابلاغ کے وہ نمائندے جو نشرواشاعت کی غرض سے ذاتی طور پر آنا چاہتے ہیں وہ جتنا جلد ممکن ہو [email protected] پر رکی ریفنر سے رابطہ کریں۔ تعارفی دستاویزات کی درخواست کو منظوری نہ سمجھا جائے۔ محدود جگہ کے باعث تمام درخواستیں منظور نہیں ہو سکتیں۔ منظوری کی صورت میں ذرائع ابلاغ کے متعلقہ ارکان کو اضافی انصرامی معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔
مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر رکی ریفنر یا [email protected] پر دفتر خارجہ میں دفتر تعلقات عامہ سے رابطہ کیجیے۔
