امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
10 جنوری 2020
دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کے مطابق:
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج یوکرائن کے صدر وولوڈیمر زیلنسکی سے بات کی اور یوکرائن انٹرنیشنل ایئرلائنز کی فلائٹ 752 کے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر پومپیو نے اس حادثے کے حوالے سے جاری تحقیقات میں امریکی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت کی پیشکش کی۔ انہوں نے یوکرائن کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ بھی کیا اور دونوں ممالک کی طویل تزویراتی شراکت کو واضح کیا۔
