rss

اومان کے سلطان قابوس کی وفات پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا اظہار تعزیت

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
دفتر خارجہ کا بیان
11 جنوری 2020

جلالت مآب سلطان قابوس کی وفات کی خبر سن کر مجھے دلی افسوس ہے۔ میں جلالت مآب کو ذاتی طور پر جانتا اور ان کا معترف تھا اور انہیں اومانی عوام اور اومان امریکہ دوستی عزیز تھی۔ ہم ان کے اہلخانہ اور اومانی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ان کی سوچ اور لگن نے اومان کو آج ایک خوشحال اور جدید ریاست بنایا اور گزشتہ نصف صدی میں ان کی حکمرانی ان کی  سلطنت اور پورے مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور مثبت تبدیلی لائی۔ تمام ممالک سلطان قابوس کا احترام کرتے  تھے اور وہ سبھی کے دوست تھے۔ امریکہ علاقائی استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے جلالت مآب کی مضبوط شراکت کا بھرپور قدردان رہا۔ یمن میں جنگ شروع ہونے پر وہاں سے امریکی سفارتی عملے کو انخلا کے لیے محفوظ راستہ مہیا کرنے کے لیے ان کی کوششیں ہمارے لیے خاص طور پر قابل قدر تھیں۔ ان کی میراث ہمارے لیے واجب احترام ہے اور ہم اومان کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت اور دوستی کے حوالے سے بدستور پرعزم ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں