rss

آشوٹز ۔برکیناؤ فاؤنڈیشن کے لیے امریکہ کا اضافی عطیہ

Français Français, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
27 جنوری 2020

ہولوکاسٹ کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے، آنے والی نسلوں کو دائم یاد دلانے کے لیے آشوٹز ۔ برکیناؤ یادگار و عجائب گھر کو محفوظ رکھنے اور یہود مخالفت کی معاصر اقسام کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو فروغ دینے کی غرض سے دفتر خارجہ کانگریس کے تعاون سے آشوٹز ۔برکیناؤ فاؤنڈیشن کے لیے اضافی 2 ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ عطیہ امریکہ کی جانب سے آشوٹز ۔برکیناؤ فاؤنڈیشن کی معاونت کے لیے پانچ سال کے عرصہ میں مہیا کیے گئے 15 ملین ڈالر کے علاوہ ہے جس کا اختتام 2018 میں ہوا تھا۔ یہ امداد ہولوکاسٹ سے متعلق تعلیم، اس کی یاد، اس بارے میں مکالمے اور تحقیق کے حوالے سے ہمارے عزم کی آئینہ دار ہے۔

امریکہ دوسرے ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ بھی آشوٹز۔ برکیناؤ فاؤنڈیشن کی مدد میں ہمارا ساتھ دیں۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہولوکاسٹ کے متاثرین کا احترام، ہولوکاسٹ کے متاثرین اور نازی جبر کے تمام دیگر متاثرین کی یاد محفوظ رکھنا نیز یہود مخالفت اور تاریخ کو نظرانداز کرنے اور اس میں ترمیم کی کوششوں کا جواب دینا انسانیت کا فرض ہے۔ ہم سبھی پر زور دیتے ہیں کہ وہ یہ امر یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں کہ ہولوکاسٹ کی ہولناکیاں دہرائی نہ جائیں اور انسانیت کے خلاف مستقبل کے جرائم کی روک تھام ہو سکے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں