rss

ادلب کے شہریوں پر حملے

English English, العربية العربية, Français Français, Русский Русский, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
27 جنوری 2020

امریکہ گمبھیر تشویش کے عالم میں شمال مغربی شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے جہاں اطلاعات کے مطابق روس، ایرانی حکومت، حزب اللہ اور اسد حکومت کی مشترکہ افواج ادلب اور مغربی حلب کے صوبوں میں شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ کر رہی ہیں۔ اطلاع کے مطابق ان  افواج کی اندھا دھند فضائی بمباری اور زمینی حملوں  کے نتیجے میں ہزاروں شہری مراۃ النعمان میں بمباری کی زد میں آ گئے ہیں جن کے لیے کوئی پناہ نہیں ہے۔ دوسرے علاقوں میں ہزاروں افراد کے گھربار چھوڑنے کی اطلاعات ہیں۔ روس، ایرانی حکومت، حزب اللہ اور اسد حکومت کے تخریبی اقدامات شمالی شام میں جنگ بندی کے قیام میں براہ راست رکاوٹ ہیں جس کا مطالبہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 میں کیا گیا ہے۔ ان حملوں کے باعث شمالی شام میں لاکھوں بے گھر لوگوں کی محفوظ واپسی میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

امریکہ شمال مغربی شام میں شہریوں کے خلاف ان ناقابل جواز حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ہم فوری جنگ بندی اور امدادی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں مکمل رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ متواتر بمباری میں جان بچا کر بھاگنے والے لاکھوں لوگوں کے مصائب میں کمی لائی جا سکے۔ امریکہ اسد حکومت اور اس کے ظالمانہ ایجنڈے میں مدد دینے والی کسی بھی ریاست یا فرد کے خلاف کڑے ترین سفارتی اور معاشی اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں