rss

معاون وزیر خارجہ میری روئس کا دورہ انڈیا

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
27 جنوری 2020
03:35 سہ پہر

تعلیمی و ثقافتی امور (ای سی اے) کی معاون وزیر خارجہ میری روئس 28 جنوری تا 3 فروری انڈیا کا دورہ کریں گی۔ یہ دورہ انڈیا میں فل برائٹ پروگرام کو 70 سال مکمل ہونے  پر کیا جا رہا ہے۔

معاون وزیر روئس نئی دہلی میں ‘ثقافتی تحفظ کے لیے سفیروں کے فنڈ’ کے ایک منصوبے اور امریکن سینٹر کا دورہ کریں گی۔ وہ امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گی اور انڈین حکومت کے عہدیداروں نیز مقامی شراکت داروں سے ملاقاتوں میں طلبہ کے دوطرفہ تحرک اور تبادلے کے مواقع پر بات چیت   کے علاوہ  انڈیا کے ساتھ ہماری مستقل تزویراتی شراکت کو واضح کریں گی۔

بعدازاں معاون وزیر روئس امریکہ انڈیا تعلیمی فاؤنڈیشن (یوایس آئی ای ایف) کے زیراہتمام استقبالیے میں کلیدی خطاب کریں گی۔ یہ استقبالیہ انڈیا میں فل برائٹ فاضلانہ تبادلے کے پروگرام (فل برائٹ۔ نہرو پروگرام کے نام سے معروف) کو 70 سال مکمل ہونے پر دیا جا رہا ہے۔ وہ انڈیا میں ترقی انسانی وسائل، ثقافت اور  سیاحت کی وزارتوں کے ساتھ شراکت پر بات کریں گی۔

معاون وزیر روئس مشرقی انڈیا کے علاقے رانچی میں مقامی لڑکیوں کے ایک ہفتہ پر مشتمل فیلڈ ہاکی اور لیڈرشپ کیمپ کے حتمی پروگرام کا بھی افتتاح کریں گی۔ ‘ای سی اے’ میں ‘نمائندہ برائے کھیل’ پروگرام، دی کولیبوریٹری، نمائندہ برائے فنون اور مقامی حکومت و سول سوسائٹی کی شراکت سے منعقدہ اس  کیمپ کا مقصد  انڈیا کی ریاست جھاڑکھنڈ میں لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک، ڈیجیٹل سماجی پیغام رسانی اور اداکارانہ داستان گوئی کے ذریعے اپنے علاقوں میں انسانی سمگلنگ و بیوپار کی روک تھام کر سکیں۔

معاون وزیر روئس دونوں شہروں میں مقامی کاروباری منتظمین،تعلیمی  تبادلے کے پروگرام کے شرکا اور سابق طلبہ سے مل کر پروگرام سے متعلق ان کے تجربے اور اپنے علاقوں میں ان کے  موثر کام کی بابت تبادلہ خیال کریں گی۔

مزید معلومات کے لیے [email protected] پر رابطہ کیجیے۔ ٹویٹر پر @ECA_AS کو فالو کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں