rss

چینی شہر ووہان سے امریکیوں کا انخلاء

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اور ٹیگس کا بیان
29 جنوری 2020

آج ووہان سے امریکی سرکاری اہلکاروں اور چند عام امریکی شہریوں کو لانے والی پرواز بحفاظت کیلی فورنیا پہنچی۔ جیسا کہ ہم نے پہلے کہا ہے کہ بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے امریکی مراکز (سی ڈی سی) اور صحت و انسانی خدمات (ایچ ایچ ایس) کے شعبے میں طبی ماہرین اِن مسافروں کا احتیاط سے معائنہ اور نگرانی کریں گے۔ واپس آنے والے ان امریکیوں کی حفاظت اور صحت نیز ملک میں موجود امریکی شہریوں کی صحت و تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کی یہ کوشش دفتر خارجہ، سی ڈی سی، ایچ ایچ ایس، محکمہ دفاع اور ریاستی و مقامی حکام میں قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہوئی۔ ہم اس انخلاء کے حوالے سے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ہم ووہان

میں موجود افراد سمیت بیرون ملک امریکی شہریوں کی صحت و بہبود کے تحفظ کی خاطر تمام ممکن اقدامات کے لیے پرعزم ہیں اور عوامی جمہوریہ چین کو ہرممکن معاونت کی پیشکش کے لیے ان کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔ ہم امریکی شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ Travel.State.gov پر چین کے سفر سے متعلق ہمارے صلاح نامے کا جائزہ لیں اور مقامی حکامِ صحت کی رہنمائی پر بغور توجہ دیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں