rss

وزیرخارجہ پومپیو کی برطانوی وزیراعظم جانسن سے ملاقات

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
30 جنوری 2020

 

دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج لندن میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ پومپیو اور وزیراعظم جانسن نے برطانیہ کی یورپی یونین سے رخصتی کے بعد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے بشمول امریکہ برطانیہ آزاد تجارت کے معاہدے پر گفت و شنید کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ اور وزیراعظم نے مواصلاتی نظام کی سالمیت برقرار رکھنے کی اہمیت اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی سے متعلق خدشات بشمول ایران کے تخریبی طرزعمل پر اس کے احتساب پر بات چیت بھی کی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں