rss

صدر ٹرمپ کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب پر وزیرخارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

العربية العربية, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
4 فروری 2020

صدر ٹرمپ ایک ایسی امریکی خارجہ پالیسی کی قیادت کر رہے ہیں جو ہماری سلامتی اور خوشحالی کو بہتر بناتی، ہمارے اتحادوں اور شراکتوں کو مضبوط کرتی اور ہماری قیمتی آزادیوں کو تحفظ دیتی ہے۔ گزشتہ برس ہی امریکہ نے میدان جنگ میں داعش کے سربراہ اور ایران کے سب سے بڑے دہشت گرد کا خاتمہ کیا۔ ہم نے اپنے اتحادی اسرائیل کی بے مثل حمایت برقرار رکھی اور امن کے لیے امریکی انتظامیہ کا تصور آج اسرائیل اور فلسطینیوں میں امن کے حصول  کا بہترین اور انتہائی حقیقت پسندانہ طریق کار ہے۔ ہم نے امریکہ اور دنیا بھر میں اپنے دوستوں کے خلاف چینی کمیونسٹ پارٹی کے معاشی استحصالی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا۔ ہم نے  ایسے ممالک کا ایک اتحاد قائم کیا ہے جو تمام لوگوں کے لیے مذہبی آزادی کا تحفظ چاہتے ہیں۔ تمام امریکی صدر ٹرمپ کے امریکی مفادات و اقدار کو مقدم رکھنے اور دنیا کے منظر نامے  پر امریکی قیادت کو منوانے کے عزم پر فخر کر سکتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں