rss

نسوانی ختنے کے خلاف سختی سے نمٹنے کا عالمی دن

Français Français, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان

 

نسوانی ختنے کا عمل عورتوں اور لڑکیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے۔ امریکہ ان بہادر عورتوں اور لڑکیوں کی حمایت میں عالمی برادری کے ساتھ ہے جو ایسے مستقبل کے لیے کام کر رہی ہیں جس میں کسی لڑکی یا عورت کو اس ہولناک خطرے کا سامنا نہیں ہو گا۔

اس سال نسوانی ختنے کے خلاف سختی سے نمٹنے کے عالمی دن کا موضوع ”نوجوانوں کی طاقت کا اظہار: 2030 تک نسوانی ختنے کے مکمل خاتمے کے لیے تیزتر اقدامات کا ایک عشرہ” ہے جو اس نقصان دہ عمل کے خاتمے میں نوجوانوں کی طاقت اور اثر کا اعتراف ہے۔ آج کم از کم 200 ملین زندہ عورتیں اور لڑکیاں اس ہولناک طرز کے تشدد کی متاثرین میں شامل ہیں اور 2030 سے پہلے مزید لاکھوں کو یہ عمل جھیلنے کا خطرہ ہے۔ اگرچہ ابھی اس ضمن میں بہت سی پیش رفت ہونا باقی ہے تاہم حالیہ کوششوں کی بدولت بہت سے ممالک میں نوجوان لڑکیوں کے اپنی ماؤں اور نانی دادیوں کے مقابلے میں نسوانی ختنے کے عمل سے گزرنے کے امکانات بڑی حد تک کم ہو گئے ہیں۔

امریکہ کو نسوانی ختنے کے خاتمے میں مدد کے لیے 2017 سے اب تک 20 ملین ڈالر سے زیادہ حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔ نسوانی ختنے کے خلاف سختی سے نمٹنے کے اس عالمی دن پر ہم ہر جگہ عورتوں اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے کوششیں بڑھانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں اور متاثرین کو بحالی و صحت یابی کے لیے درکار تحفظ زندگی کی طبی نگہداشت اور نفسیاتی خدمات تک رسائی کا یقین دلاتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں