rss

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کی بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے قائم مقام صدر خوان گائیڈو سے ملاقات

Español Español, English English, Português Português, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
6 فروری 2020

 

دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے قائم مقام صدر خوان گائیڈو سے ملاقات کی اور ان کی جمہوری قیادت کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ اس دوران قائم مقام صدر گائیڈو کا کامیاب عالمی دورہ اور واشنگٹن میں ان کی متعدد ملاقاتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ پومپیو اور قائم مقام صدر گائیڈو نے ایسے طریقہ ہائے کار پر مشاورت کی جن کے ذریعے جمہوری کردار اور عالمی شراکت دار باہم مل کر ایک عبوری حکومت کی راہ ہموار کر سکتے ہیں جو صدارت اور قومی اسمبلی کے آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ دار ہو۔ اس موقع پر فریقین میں وینزویلا کے عوام کو وہ سب کچھ مہیا کرنے کے لیے کوششیں دگنی کرنے پر اتفاق پایا گیا جس کا مطالبہ وہ سالہا سال سے کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اس میں مادورو کی آمریت کا خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی، معاشی خوشحالی، اور وینزویلا کے عوام کے لیے وقار شامل ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں