rss

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ خواتین کی عالمگیر ترقی و خوشحالی کے اقدام کی پہلی سالگرہ پر تقریب کی میزبانی کریں گے

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ خواتین کی عالمگیر ترقی و خوشحالی کے اقدام کی پہلی سالگرہ پر تقریب کی میزبانی کریں گے
ذرائع ابلاغ کے لیے اطلاع
10 فروری 2020

 

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خواتین کی عالمگیر ترقی و خوشحالی کے اقدام (ڈبلیو-جی ڈی پی) کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ یہ تقریب بدھ 12 فروری 2020 کو صبح 9:00 بجے دفتر خارجہ کے بنجمن فرینکلن روم میں منعقد ہو گی۔ ذرائع ابلاغ پوری تقریب کی روداد نشروشائع کر سکیں گے اور یہ www.state.gov پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

میڈیا کے نمائندے درج ذیل میں سے کوئی ایک دستاویز پیش کر کے اس تقریب میں شرکت ہو سکتے ہیں: (1) امریکی حکومت کا جاری کردہ میڈیا سے متعلق  تصویری تصدیق نامہ (جیسا کہ، دفتر خارجہ، وائٹ ہاؤس، کانگریس، محکمہ دفاع یا ذرائع ابلاغ کے غیرملکی نمائندوں کے مرکز کی جاری کردہ دستاویز)، یا (2) اپنے خبررساں ادارے کا جاری کردہ باقاعدہ تصویری شناختی کارڈ، یا (3) اپنے آجر کی جانب سے باضابطہ کاغذ پر تحریر کردہ خط، جس میں صحافی کی حیثیت سے موجودہ ملازمت کی تصدیق کی گئی ہو۔

ویڈیو کیمروں کی ترتیب کا وقت: 7:45 صبح، 23ویں سٹریٹ پر داخلے کے کمرے کی جانب سے 

لکھاریوں اور فوٹوگرافروں کے لیے داخلے کا حتمی وقت: 8:30صبح،   23ویں سٹریٹ پر داخلے کے کمرے  کی جانب سے

مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی دفتر خارجہ میں تعلقات عامہ کے شعبے سے [email protected] پر رابطہ کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں