rss

وزیر خارجہ پومپیو کی سعودی وزیر خارجہ السعود سے ملاقات

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
12 فروری 2020

 

دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے  واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ پومپیو اور وزیر خارجہ السعود نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں ایرانی حکومت کے تخریبی طرزعمل کا مقابلہ کرنے کی مسلسل ضرورت بھی شامل ہے۔ وزیر خارجہ پومپیو نے ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ سعودی شراکت داری کی اہمیت کو واضح کیا۔ وزیر خارجہ اور ان کے سعودی ہم منصب نے یمن میں تشدد کے حالیہ واقعات بشمول حوثیوں کی جانب سے سرحد پار سعودی عرب میں حملوں پر اپنی تشویش ظاہر کی اور تناؤ کی شدت میں فوری کمی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ پومپیو نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کی سہولت کاری سے تنازع کے سیاسی حل کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں