امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
12 فروری 2020
امریکہ ایران سے کہتا ہے کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے اور منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ضابطوں کی پاسداری کرے جو عالمی مالیاتی نظام کو غیرقانونی مالیات کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ایران کے ساتھ کسی بھی دوسرے ملک جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔ دنیا میں قریباً ہر ملک یہ ضابطے اپنا چکا ہے۔
2018 میں ایران کے لیے ایف اے ٹی ایف منصوبے کی مدت ختم ہونے کے بعد ایران اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہا ہے جن میں یواین پالرمو اور دہشت گردی کی مالیات سے متعلق کنونشن بھی شامل ہیں۔ ایران کی جانب سے 2016 میں منظور کیے گئے ایکشن پلان کی تکمیل یا ایسا نہ ہونے کی صورت میں اس کے خلاف جوابی اقدامات کے مکمل طور سے دوبارہ اطلاق کو بہت دیر ہو چکی ہے۔
