rss

لبنان کے وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی برسی

Français Français, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
14 فروری 2020

لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کو 15 برس ہو گئے ہیں۔ بیروت میں قتل عام کی اس کارروائی میں دیگر 21 لوگ ہلاک اور 266 زخمی ہوئے تھے۔ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد پر اس دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا جنہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ لبنان کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری یقینی بنانے کے لیے ملزموں کی آزادی کا خاتمہ لازمی ہے۔ ہم اس حملے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کے لیے لبنان کے خصوصی ٹریبونل (ایس ٹی ایل) کے کام کی حمایت کرتے ہیں۔ حزب اللہ نے اپنی دہشت گرد اور لاقانون سرگرمیوں کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ اسے لبنان کے عوام کی بہتری کے بجائے اپنے اور اپنے سرپرست ایران کے مفادات سے زیادہ دلچسپی ہے۔ امریکہ اصلاح، شفافیت اور احتساب کے پرامن مطالبات میں فخریہ طور پر لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں