امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان
14 فروری 2020
شمالی کوریا کے لوگوں کو کرونا وائرس کی وبا سے لاحق خطرے پر امریکہ کو گہری تشویش ہے۔ ہم شمالی کوریا میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امدادی کارروائیوں اور صحت کے امریکی و عالمی اداروں کے کام کی بھرپور مدد اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔امریکہ ان اداروں کو امدادی کام میں فوری سہولت دینے کے لیے تیار اور مستعد ہے۔
