rss

جاپان میں تفریحی بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات

Français Français, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Español Español, 中文 (中国) 中文 (中国), Русский Русский

امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات
مراکز برائے انضباط امراض
18 فروری 2020
رابطہ: سی ڈی سی تعلقات عامہ
(404) 639-3286

 

ہم بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس پر قرنطینہ قائم کرنے کے لیے جاپان کی حکومت کی غیرمعمولی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اگرچہ قرنطینہ بیماری کی ایک سے دوسرے فرد کو منتقلی کا عمل آہستہ کر کے عوامی صحت کو نمایاں فائدہ پہنچاتا ہے مگر سی ڈی سی کا اندازہ یہ ہے کہ شاید یہ جہاز پر موجود لوگوں میں بیماری کی منتقلی روکنے کے لیے کافی نہیں رہا۔ سی ڈی سی سمجھتا ہے کہ جہاز پر موجود مسافروں خصوصاً اس بیماری کی علامات سے پاک لوگوں کے متاثر ہونے کی شرح ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ اسی لیے امریکی عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے اس جہاز کے تمام مسافروں اور عملے پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کی رو سے انہیں ڈائمنڈ پرنسس چھوڑنے کے بعد کم از کم 14 دن کے لیے  امریکہ واپسی سے روکا گیا ہے۔

اس وقت 100 سے زیادہ امریکی شہری بدستور اس تفریحی بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس پر موجود ہیں یا جاپان کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان شہریوں کو بھی جہاز کے دیگر مسافروں اور عملے کی طرح پابندیوں میں رکھا گیا ہے۔

ڈائمنڈ پرنسس سے واپسی کے بعد ان مسافروں اور عملے کے ارکان کو امریکہ آنے والی پروازوں پر سوار ہونے سے قبل 14 دن تک انتظار کرنا ہو گا خواہ وہ کرونا وائرس سے متاثرہ ہوں یا ان میں بیماری کی علامات موجود نہ ہوں۔

اگر اس جہاز سے کوئی فرد 14 دن کا دورانیہ ختم ہونے سے پہلے امریکہ واپس آتا ہے تو اسے 14 دن کا وقت مکمل ہونے تک لازمی طور پر قرنطینہ میں رہنا ہو گا خواہ وہ کرونا اوئرس سے متاثر ہو یا نہ ہو۔

چونکہ ایسے لوگوں سے دوسروں کو بیماری منتقل ہونے کا انتہائی خدشہ موجود ہے اس لیے ڈائمنڈ پرنسس پر باقی ماندہ مسافروں میں اس بیماری ‘کوویڈ 19’ (covid-19) کے مزید مصدقہ مریض بھی ہو سکتے ہیں۔

سی ڈی سی تمام امریکیوں کی صحت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ میں عام لوگوں کو ‘کوویڈ 19’ لاحق ہونے کا خدشہ فی الوقت کم ہے۔ امریکی حکومت ڈائمنڈ پرنسس کے مسافروں اور عملے، ان کے عزیزوں، سفر کرنے والے لوگوں اور امریکہ میں رہنے والوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں