امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
19 فروری 2020
امریکہ وال سٹریٹ جرنل کے تین غیرملکی نمائندوں کی چین سے بے دخلی کی مذمت کرتا ہے۔ سنجیدہ اور ذمہ دار ممالک یہ بات سمجھتے ہیں کہ آزاد صحافت حقائق کی اطلاع دیتی اور رائے کا اظہار کرتی ہے۔ درست ردعمل یہ ہے کہ اظہار پر پابندی عائد کرنے کے بجائے جوابی دلائل پیش کیے جائیں۔ امریکہ کو امید ہے کہ چینی عوام کو بھی درست اطلاعات اور آزادی اظہار تک وہی رسائی ملے گی جو امریکیوں کو حاصل ہے۔
