rss

وزیر خارجہ پومپیو کی سعودی شاہ سلیمان سے ملاقات

English English, हिन्दी हिन्दी, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا بیان
21 فروری 2020

 

دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے گزشتہ روز سعودی شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ پومپیو اور شاہ سلیمان نے سعودی عرب اور امریکہ کے مابین 75 سالہ مضبوط اور پائیدار شراکت داری کا تذکرہ کیا۔ وزیر خارجہ اور شاہ نے دوطرفہ امور بشمول ایرانی حکومت کے ضرررساں طرزعمل کا مقابلہ کرنے اور شام و یمن جیسے علاقائی تنازعات میں باہمی تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گرفتھس کی حمایت اور یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر سعودی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ پومپیو اور شاہ سلیمان نے اتفاق کیا کہ یمن میں ایک جامع سیاسی معاہدہ ہی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے واحد راستہ ہے۔ وزیر خارجہ اور شاہ نے سفارتی معاملات اور انسانی حقوق سے متعلق مسائل حل کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں