rss

کابل میں اجتماع پر داعش۔خراسان کے حملے کی مذمت

العربية العربية, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
6 مارچ 2020
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

امریکہ کابل میں ایک قابل احترام شیعہ شہید کی یاد میں منعقدہ اجتماع پر داعش۔خراسان کے وحشیانہ حملے کی کڑے ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ مرحوم کی یاد میں ہونے والی تقریب میں معصوم اور نہتے لوگوں پر حملہ طاقت کے بجائے کمزوری کی علامت ہے۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین، ان کے اہلخانہ اور بہادر افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف لوگوں کا دفاع کیا۔

افغان عوام دہشت سے پاک مستقبل کے حقدار ہیں۔ اس وقت جاری افغان امن عمل افغانوں کے لیے داعش کے خطرے کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کے لیے اکٹھے ہونے کا موقع لایا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں