rss

افغانستان میں صدارتی تقاریب حلف برداری پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

العربية العربية, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
9 مارچ 2020

 

امریکہ ایک متحدہ اور خودمختار افغانستان کا پرزور حامی ہے اور امن کے لیے ہونے والی بھرپور کوششوں میں شامل ہے۔ ہم کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ہم 9 مارچ کو صدر غنی کے اپنی حلف برداری کے موقع پر بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے  کہ ایک ایسی جامع حکومت کے قیام کے لیے معاہدہ ہونے تک بات چیت اور مذاکرات آئندہ چند ہفتے جاری رہیں گے جو ملک کو متحد کرے اور جس کی ترجیح امن ہو۔ ہم صدر غنی کے اس اعلان کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ 10 مارچ کو طالبان قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان بات چیت کے لیے ایک قومی ٹیم کی تشکیل کا حکم جاری کریں گے۔ ہم 9 مارچ کو ڈاکٹر عبداللہ کے بیان کو سراہتے ہیں جس میں انہوں نے امن اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے ایسے ہی ارادوں کا اظہار کیا ہے۔

امن کے لیے افغان عوام کی خواہش سے آگاہ ہوتے ہوئے امریکہ دونوں اطراف کو ایک معاہدے پر متفق کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور تمام فریقین کو اس مقصد کی جانب  لانے کی کوشش میں ثابت قدم رہے گا۔

ہم ایک متوازی حکومت قائم کرنے اور سیاسی اختلافات سے نمٹنے کے لیے کسی بھی طرح کی طاقت استعمال کرنے کے ہر اقدام کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔

امریکہ۔طالبان معاہدے اور امریکہ۔افغانستان مشترکہ اعلامیے نے ایک تاریخی موقع پیدا کیا ہے۔ ایک جامع حکومت اور متحدہ افغانستان کو ترجیح دینا ملک کے مستقبل اور خاص طور پر امن کے لیے بے حد اہم ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں