rss

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو انسانی حقوق سے متعلق 2019 کی رپورٹس جاری کریں گے

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
11 مارچ 2020

 

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو بدھ، 11 مارچ 2020 کو صبح 10:30  بجے امریکی دفتر خارجہ کے پریس بریفنگ روم میں انسانی حقوق پر عملدرآمد سے متعلق 2019 کی مُلک وار رپورٹس کے اجرا کے موقع پر آن کیمرہ خطاب کریں گے۔

بیورو برائے جمہوریت، انسانی حقوق و محنت کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ ڈیسٹرو وزیر خارجہ پومپیو کے خطاب سے فوری بعد بریفنگ روم میں سوالات کے جواب دیں گے۔

انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا فروغ اور دفاع بحیثیت ملک ہمارے لیے مرکزی اہمیت رکھتا ہے، اور امریکہ دنیا بھر میں انسانی وقار اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی مدد جاری رکھے گا۔ انسانی حقوق پر عملدرآمد سے متعلق 2019 کی مُلک وار رپورٹس امریکی قانون کی ضرورت ہیں اور ان سے قریباً 200 ممالک اور علاقوں میں انسانی حقوق اور کارکنوں کے حقوق کی صورتحال کا تعین ہوتا ہے۔

صحافیوں کو 10:15 بجے سے پہلے دفتر خارجہ کے پریس بریفنگ روم میں موجود ہونا چاہیے۔ دفتر خارجہ میں 23ویں سٹریٹ کے داخلی راستے سے پریس بریفنگ روم تک پہنچا جا سکتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندے درج ذیل میں سے کوئی ایک دستاویز پیش کر کے اس تقریب میں شریک ہو سکتے ہیں: (1) امریکی حکومت کا جاری کردہ شناختی کارڈ (جو دفتر خارجہ، وائٹ ہاؤس، کانگریس، محکمہ دفاع، یا غیرملکی صحافیوں کے مرکز سے جاری کیا گیا ہو)؛ (2) ذرائع ابلاغ کا جاری کردہ تصویری شناختی کارڈ؛ یا (3) اپنے آجر کی جانب سے باضابطہ کاغذ پر تحریر کردہ خط، جس میں صحافی کی حیثیت سے ملازمت کی تصدیق کی گئی ہو۔ اس کے ساتھ ایک سرکاری تصویری شناختی کارڈ (ڈرائیور لائسنس، پاسپورٹ وغیرہ) بھی درکار ہو گا۔

صحافیوں کو رپورٹس تک پابند رسائی سے متعلق ہدایات بدھ، 11 مارچ کو 8:30 بجے ہی بھیجی جائیں گی۔ پریس بریفنگ کے آغاز تک مکمل  رپورٹ کی نشرواشاعت پر پابندی رہے گی۔ وزیر خارجہ کے خطاب کے بعد یہ رپورٹس www.state.gov پر عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔ یہ تقریب www.state.gov پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی دفتر تعلقات عامہ سے 202-647-2492 یا [email protected] پر رابطہ کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں